وزیراعظم نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانیوالے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کرلیا
وزیراعظم کی جانب سے چرواہوں کی دعوت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
غذر میں سیلاب کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے تلی داس میں رات گئے گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث متعدد دیہات زیرآب آگئے اور درجنوں افراد پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، سکول بند
بہادر چرواہے کی شجاعت
تاہم گلیشئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر بہادر چرواہہ محمد خان کئی قیمتی جانیں بچانے کا سبب بنا۔ واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خان نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سن کر جاگا تھا، پھر بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکڑی سمگل کرنے والے ملزم پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد،کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے ضبط کرلی گئی۔
زندگی کی پرواہ کیے بغیر مدد
چرواہے محمد خان نے بتایا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کو بچانے کی کوشش کی۔ ان کی اطلاع پر سینکڑوں جانیں بچ گئیں، لیکن ہماری جان کو خطرہ تھا۔ اگر پاک فوج بروقت ریسکیو نہ کرتی تو ہم 6 افراد زندہ نہ بچتے۔ ریسکیو کرنے پر میں پاک فوج کا انتہائی مشکور ہوں۔
حوصلہ افزائی اور انعامات
اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانے والے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔ وصیت خان، انصار، اور محمد خان کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف تینوں چرواہوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں انعامات دیں گے۔








