مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی مزدور دوست پالیسی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے، صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

فلیٹ کی الاٹمنٹ کا عمل

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ انتقال کر جانے والے صنعتی کارکنوں کی بیوگان کے لیے بھی 3% کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسی طرح معذور ورکرز کا بھی فلیٹ الاٹمنٹ میں 2% کوٹہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں: وزیراعظم

ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا آغاز

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور فیز ون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 720 فلیٹ دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں خاتون نے سابق شوہر کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کردیا

درخواست دینے کے طریقے

ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ فلیٹ الاٹمنٹ کے لیے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ و ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

کوٹہ کی تفصیلات اور آخری تاریخ

ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کے لئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کے لیے 8 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...