قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، کپتانوں کی تبدیلی کا امکان
کپتانوں کی تبدیلی کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتانوں کی تبدیلی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا
اہم میٹنگ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے ذرائع کے مطابق دبئی جانے سے قبل این سی اے میں کپتانوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ سلیکشن کمیٹی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سلمان علی آغا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور ریسکیو ٹیم نے دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں پھنسے 200 مویشیوں کو ریسکیو کر لیا
ممکنہ تبدیلیاں
ذرائع کے مطابق، محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا کو ون ڈے کپتانی سونپنے کا امکان ہے جبکہ شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔
نئے کپتانوں کا اعلان
اگلے ماہ تک نئے کپتانوں کا اعلان متوقع ہے۔ کپتانی ملنے کے بعد سعود کو جلد ہی بی کیٹیگری میں پروموٹ کیا جا سکتا ہے۔








