پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے۔ پاکستان کے دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پرعملدرآمد کی بھرپورحمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی، آئینی بینچ، اور سود کے خاتمے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات

پاک چین تعلقات کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی اور تعاون کی مضبوط محافظ ہے، دنیا میں پیدا ہوتے غیریقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کوفروغ دینا علاقائی امن و استحکام کیلئے سودمند ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے، وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

پاکستان کی عالمی امور میں شراکت

ان کا کہنا تھاکہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کاخیرمقدم کرتا ہے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا "آہنی دوست" ہے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پاکستانی قوم کا متفقہ مؤقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 85 ارب کی متوقع قیمت پر صرف 10 ارب روپے کی بولی: کیا ‘باکمال لوگوں’ کی ایئرلائن کی نجکاری مزید پیچیدہ ہو گئی؟

پاکستان کی فوج کی تیاری اور عزم

فیلڈ مارشل نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پرچین کی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستانی فوج انسداد دہشتگردی اور سکیورٹی تعاون کوفعال طورپرفروغ دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانےکی کوشش جاری رہےگی۔ ان کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات اور ترقی کی راہ پرسفر جاری رکھا جائے گا۔

چینی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...