لاہور میں 2ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان قتل ہوگیا

نوجوان کی قتل کی اطلاع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 2ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مسلسل زلزلے کیوں آ رہے ہیں؟ آخر کار اصل وجہ سامنے آگئی

گرفتاری کی تفصیلات

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عاشر کو گرفتار کیا۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جیت پر امریکی خواتین نے مردوں کا ’بائیکاٹ‘ کرنے کا اعلان کر دیا

مقدمے کی تفصیلات

ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشر، چرچ، بلو وغیرہ اور 03 نامعلوم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق شہزاد مسیح کو ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین سے بھی بدتمیزی کی۔

مقامی پولیس کی کارروائیاں

ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...