گنڈا سنگھ والا میں رینجرز کا ہنگامی ریسکیو آپریشن، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا
سیلاب متاثرین کی مدد
لاہور (طیبہ بخاری سے) سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم، پاکستان رینجرز (پنجاب) نے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ڈاکووں کی سہولت کاری پر کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف
ریسکیو آپریشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دیگر اداروں کے ہمراہ سرحدی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ گھنٹے میں پانچ پرچے: ایک ایسا مشکل امتحان جس کے لیے پورا ملک رک جاتا ہے
مال اسباب کی بحالی
ریسکیو آپریشن میں متاثرین کا مال اسباب بھی بحفاظت منتقل کیا گیا۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر رینجرز دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
تیاریاں اور سیکیورٹی
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب رینجرز کے اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں۔








