مصر میں کچے نو ڈلز کھانے سے 13سالہ حافظ قرآن بچہ انتقال کر گیا
مصر میں نوڈلز کھانے والا نوجوان انتقال کرگیا
قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر میں نوڈلز کے تین کچے پیکٹ کھانے والا 13 سالہ نوجوان انتقال کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قائرہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان نوڈلز کا بہت زیادہ شوقین تھا اور اُس نے شدید بھوک کی وجہ سے نوڈلز کو پکائے بغیر کھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے: امریکا کی وارننگ
نوجوان کی حالت بگڑنے کے بعد ہسپتال منتقل
نوڈلز کھانے کے بعد نوجوان کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر اُسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل کے روز انتقال کرگیا۔ اس واقعے کے بعد عوامی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں کا ماننا ہے کہ نوڈلز ناقص کوالٹی کے تھے جس کی کسی سرکاری ادارے نے چیکنگ تک نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور
پولیس کی کارروائی
حمزہ نامی یہ نوجوان قاہرہ کے ضلع المرگ میں اپنے گھر پر مشہور انڈونیشیائی برانڈ انڈومی کھانے کے بعد گر گیا۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو اس کی لاش پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے۔ قاہرہ کی سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اہل خانہ اور عینی شاہدین سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ حمزہ نے شام کی نماز اور قرآن حفظ کی کلاس سے واپس آنے کے فوراً بعد خشک نوڈلز کھائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر کو رائفل سے گولی مار کر قتل کرنے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
طبی صورتحال اور تحقیقات
والد نے بتایا کہ نوڈلز کھانے کے 30 منٹ بعد اُسے الٹی ہوئی اور پھر شدید پسینے اور پیٹ میں درد شروع ہوگیا تھا، جب ہسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے حالت دیکھ کر بتایا کہ جسم میں زہر پھیل گیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ طبی ٹیسٹوں میں اس کے جسم میں منشیات یا غیر قانونی مواد کے کوئی نشانات نہیں ملے۔ مصر کے پبلک پراسیکیوشن نے اس کے بعد اس دکاندار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جس نے یہ نوڈلز فروخت کیے تھے اور مصنوعات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے پر ممکنہ طور پر نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ بڑا دعویٰ
سوشل میڈیا پر بحث
نوڈلز کے پیکٹوں سے نمونے ٹیسٹنگ حاصل کیے گئے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ اس واقعے نے انسٹنٹ نوڈلز کی حفاظت پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے پروسیس شدہ اسنیک فوڈز کے سخت قوانین کا مطالبہ کیا ہے، جس میں سوڈیم کی زیادہ مقدار اور پریزرویٹوز کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قتل پر غم و غصہ کا اظہار
ایڈیشنل واقعات
کچھ نے مذکورہ پروڈکٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا، جبکہ دوسروں نے اس مصنوعات کا دفاع کیا کہ جب اسے مناسب طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ محفوظ ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس برانڈ کی جانچ پڑتال ہوئی ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2023 میں عراق کے صوبہ کرکوک میں ایک لڑکی کی مبینہ طور پر انڈومی نوڈلز کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ سے موت ہو گئی تھی۔
موت کی تصدیق
مقامی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وہ بچہ ایمرجنسی روم پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا تھا، اگرچہ موت کی صحیح وجہ کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی۔








