وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اوساکا میں ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوساکا میں ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوساکا میں ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ورلڈ ایکسپو 2025 کے تھیم "Designing future society for our lives" کو سراہا۔ ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو آمد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رات کے آخری پہر “وسل” بجنے کی بڑی دیر تک آواز آتی رہی،نیند نے اٹھنے نہ دیا، جسموں سے جان ہی نکل گئی تھی یہ حماقت جان لیوا بھی ہو سکتی تھی

پنجاب کی دستکاریاں

ایکسپو ایسوسی ایشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی دستکاریوں بالخصوص اجرک اور بلیو پاٹری کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرکز میں الگ (ن) لیگ ہے پنجاب میں الگ ،اسٹیبلشمنٹ اور حکومت میں “خلاء” ہے ، کچھ نیا ہو گا ۔۔؟ سہیل وڑائچ

پنجاب کی قدرتی خزانوں کی اہمیت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سر زمین پنجاب بیش بہا قدرتی خزانوں سے مالامال ہے، اسے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے ہنر مند دستکاریوں کو بے مثال نمونوں میں بدلنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ پاکستان کے پویلین پر 1.2 ملین وزیٹر کی آمد دنیا کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایکسپو میں ماہرین درپیش معاشرتی مسائل کے حل پر قابل قدر سفارشات پیش کر رہے ہیں۔

ایکسپو 2025 کی اہمیت

ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو نے ایکسپو سے متعلق بریف کیا اور کہا کہ ایکسپو 2025 میں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات عامہ میں بہتری سے متعلق سازو سامان اور طریقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...