ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول ہفتہ 6 ستمبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی چاند نہیں دیکھا گیا۔
اہم تاریخیں
لہذا یکم ربیع الاول بروز منگل کو ہوگی، جب کہ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگا۔