سلمان خان کی بگ باس سے کمائی اپنی موجودہ نیٹ ورتھ سے بھی زیادہ
بگ باس 19 کا آغاز
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 19 کی شروعات ہوچکی ہے۔ گرینڈ پریمیئر کی میزبانی سلمان خان نے کی اور انہوں نے نئے ہاؤس میٹس کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے تمام ۳۱ صوبوں میں شدید احتجاج شروع کیسے ہوا؟
سلمان خان کی فیس میں کمی
ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق اس سیزن کے لیے سلمان خان نے اپنی فیس تقریباً 40 فیصد کم کر دی ہے۔ پچھلے سیزن میں انہیں کُل 250 کروڑ روپے دیے گئے تھے، جبکہ اس بار بگ باس 19 کے لیے وہ مبینہ طور پر 150 کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ اس حساب سے سلمان خان کی فی ہفتہ فیس 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ہسپتال سے ڈسچارج
سلمان خان کی مجموعی کمائی
اب تک، یعنی پچھلے 14 سیزنز میں سلمان خان کی کُل کمائی مبینہ طور پر تین ہزار کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ اور اگر اس سیزن کے اندازے بھی شامل کر لیے جائیں تو سلمان خان نے اس ریئلٹی شو سے مجموعی طور پر تقریباً 3428 کروڑ روپے کما لیے ہیں。
نیٹ ورتھ کا تخمینہ
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سلمان خان کی نیٹ ورتھ 2900 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بگ باس کے 15 سیزنز سے ان کی مجموعی کمائی ان کی 2025 کی نیٹ ورتھ سے تقریباً 18 فیصد زیادہ ہے۔








