پولیس نے کچے کے علاقے سے 3 مغوی بازیاب کرالیے

پنجاب پولیس کا کامیاب آپریشن
راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے تین مغوی بازیاب کرالیے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس مقابلہ منگھوپیر: 5 ڈاکو ہلاک
آپریشن کی تفصیلات
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی سربراہی میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کچہ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
اغواء کی معلومات
کچہ کریمنلز گورا عمرانی گینگ ایک ہفتہ قبل تین افراد کو اغواء کر کے اندرون کچہ میں فرار ہوگئے تھے، کامیاب آپریشن کے نتیجے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
کارروائی کے دوران جھڑپ
پولیس کے مطابق کچہ کریمنلز مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، اطلاع پر بروقت آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ڈاکو پسپا ہونے پر مجبور ہوئے اور مغویوں کو چھوڑ کر اندرون کچہ میں فرار ہو گئے۔