طاقتور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں: مصدق ملک

وفاقی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ طاقت ور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹ معاہدے سے دستبرداری کے لئے دستخط کیے
ہوٹلز کی اجازت دینے والے
جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ طاقت ور لوگوں کو دریاؤں کے راستے پر ہوٹلز بنانے کی اجازت (این او سی) دینے والے بھی ہم ہی میں سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فون ٹیپنگ اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے اپنے لاکھوں شہریوں کی جاسوسی کر رہاہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دعویٰ
ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2017ء میں ارلی وارننگ سسٹم لگانا شروع کیا، 300 سسٹم لگنے تھے مگر میرے وزیر بننے تک صرف 12 سسٹم لگے۔
موسمی پیش گوئی کی چیلنجز
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم کی 100 فیصد پیش گوئی مشکل ہے، جنگلات ہی پانی کے ریلوں کو روک سکتے ہیں۔