بھائی نے دوست سے شادی سے انکار پر سوتیلی بہن کو زہریلا کھانا کھلا کر مار ڈالا اور پھر خودکشی کرلی

افسوسناک واقعہ سرگودھا میں
سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے دوست کے ساتھ شادی سے انکار پر اپنی سوتیلی بہن کو زہریلا کھانا کھلا کر مار ڈالا اور خود بھی وہی زہریلا کھانا کھا کر خودکشی کر لی۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: علی امین گنڈا پور
پولیس کی رپورٹ
چھوٹا ساہیوال تھانہ پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی نے سگی بہن کے قتل میں ملوث 3 افراد کے خلاف درخواست میں الزام عائد کیا کہ ہمارا سوتیلا بھائی اپنے دوست سے میری بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔ ملزم نے ہمیں چنیوٹ میلہ دکھانے کے بہانے بلوایا اور دوست سے شادی کرنے کے لیے بہن سے اصرار کیا۔ جب بہن نے انکار کیا تو اسے ناشتے میں زہر ملا کر کھلا دیا اور خود بھی زہریلا کھانا کھا کر خودکشی کر لی۔
ملزمان کی تلاش
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔