بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا
بھارت کا پاکستان کو سیلاب کے خطرے سے آگاہی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا 75 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، صدر کل آئیں گے
معاہدہ کے تحت رابطہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے तहत بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے دریا میں پانی چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا
سرکاری ذرائع کی تصدیق
اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔
پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع
ذرائع کے مطابق 24 اگست کی صبح بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ بھارتی اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔








