قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد قرار

پی سی بی کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں درست نہیں ، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت
کپتان کی تبدیلی پر وضاحت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا کو کپتان بنانے کی خبروں میں صداقت نہیں، شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی خبر بھی بے بنیاد ہے۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں
ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کا معاملہ سلیکشن کمیٹی میں بھی زیر غور نہیں آیا، نہ کسی پلئیر کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی۔