قطر سے ایل این جی کا معاہدہ، 177 کارگو شپ کی ضرورت نہیں لیکن اگر نہیں خریدتے تو بھی 5 ارب ڈالر دینے ہوں گے: روف کلاسرا

وزیراعظم کی قطر روانگی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینر صحافی روف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قطر جا رہے ہیں، جس کی وجہ بڑی خطرناک ہے، ایسے ایسے سکینڈلز آتے ہیں کہ بندہ دنگ رہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ایک سیاح کو دبئی میں خراب ریویو دینے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا

بجلی کی ضرورت اور فالتو پیداوار

تفصیلات کے مطابق روف کلاسرا نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اس ملک کو بجلی 25000 میگا واٹ کی ضرورت تھی۔ ہم نے 41000 کے کارخانے لگا لیے، 16 ہزار فالتو بجلی کے اربوں روپے بجلی گھروں کے مالکان کو آج بھی بغیر بجلی خریدے/استعمال دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ

قطر سے ایل این جی کی خریداری

اس طرح قطر سے ایل این جی کے 177 کارگو شپس جن کی لاگت پانچ ارب ڈالر ہے وہ 2030 تک خریدنے کا معاہدہ کر لیا تھا جس کی اب ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ نہیں خریدتے تو بھی پانچ ارب ڈالرز دینے ہوں گے، خریدتے ہیں تو ملک میں کھپت نہیں رہی جبکہ اپنے ملک کی لوکل گیس پروڈکشن بند کر دی ہے۔

حکومت کے مالی معاملات

فالتو 16، 17 ہزار میگا واٹ بجلی سے 177 فالتو ایل این جی کارگو جہازوں تک اس ملک کے حکمرانوں اور بیوروکریٹس کی ہوش ربا کہانیاں ہیں۔ کتنی پیسہ ہے اس ملک کے حکمرانوں کے پاس لٹانے کے لیے۔ توبہ۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...