ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوگی: اریبہ حبیب کا انکشاف
اریبہ حبیب کا ایوارڈز پر دلچسپ انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جاتے ہیں لیکن میرے نزدیک کسی بھی اداکار کا بینک اکاؤنٹ ہی اس کا اصل ایوارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر لڑکی پائلٹ کا رشتہ مانگ رہی ہے
انٹرویو میں ایوارڈز کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکارہ اریبہ حبیب نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایوارڈ سے متعلق کیے گئے سوال پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ ایوارڈ سے متعلق سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ 'ماڈلنگ کے وقت پر میں ایوارڈز کو ترجیح دیتی تھی لیکن اداکاری میں آنے کے بعد میرے لیے ایوارڈ معنی نہیں رکھتے'۔
یہ بھی پڑھیں: جو آرمی چیف مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے‘خواجہ آصف کا سخت بیان
اصل ایوارڈ کی تعریف
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میرے نزدیک ایوارڈ کچھ نہیں ہوتا، اصل ایوارڈ آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے، دوسرا آپ کے سیٹ چھوڑ دینے کے بعد آپ کیلئے کی جانے والی بات ہی دراصل آپ کا ایوارڈ ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سینئر اداکاروں کی کہانی
اریبہ حبیب کے مطابق 'ہمارے پاس بہت سے سینئر اداکار ایسے بھی ہیں جن کی گھر کی شیلفس ایوارڈز سے بھری پڑی ہیں لیکن ان کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں، ایسے اداکاروں کی کہانی سن کر مجھے رونا آجاتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر:بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع
ایوارڈز کی خریداری کا ذکر
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے ایوارڈ چاہیے ہوگا اور میرے پاس جب بھی اضافی پیسے ہوں گے میں لے لوں گی۔
دلچسپ تبصرہ
دوران گفتگو اداکارہ نے ہنستے ہوئے ذو معنی لہجہ اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ 'جگہ جگہ ایوارڈز ملتے ہیں کہیں سے بھی خرید لوں گی لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہیے'۔








