بھارت کا پاکستان سے دوسرا رابطہ، توی کے بعد ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع

بھارت کا پاکستان سے رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے مئی میں جنگی صورت حال کے بعد پاکستان سے دوسرا باقاعدہ رابطہ کیا ہے اور دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India: Hindu Extremists Run Over Muslim Family, 3 Dead
پانی کی آمد کی اطلاع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی حکام کو دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد سے آگاہ کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق بھارت ہری کے پتن سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پکپتن سے آگے لائن: زرخیز اور مشہور علاقے، انگریزوں کا فیصل آباد میں بڑا اسٹیشن
پاکستان میں سیلاب کی صورت حال
واضح رہے کہ ستلج میں سیلاب سے پہلے ہی پاکستان کے کئی شہر اور دیہات متاثر ہو رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، جبکہ مال مویشی کے نقصانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا ہے سب مل کر خیبرپختونخوا کو ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنائیں، فیصل کریم کنڈی
سرکاری رابطے کی تفصیلات
قبل ازیں مئی کی جنگ کے بعد بھارت نے گزشتہ روز پاکستان سے پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے جموں کے مقام پر دریائے توی میں سیلاب کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ بندی کرنے پر انتہاپسند ہندووں نے اپنے سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
سندھ طاس معاہدہ
سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں بھارت نے جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی باضابطہ اطلاع پاکستان کو دی ہے، جس کے بعد حکومت پاکستان نے الرٹ بھی جاری کر دیا۔
پہلے اور دوسرے رابطے کی اہمیت
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا ہے۔ مئی میں پاک-بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ تھا اور آج دوسرا رابطہ ہوا ہے جس میں توی کے بعد ستلج میں پانی چھوڑنے کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے.