سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کی سطح پر برقرار

سونے کی قیمت میں استحکام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Government Hires Consultant for Profiling Chinese Loans in CPEC Power Plants
ہفتے کے روز کی صورتحال
ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 4100 کا بڑا اضافہ ہوا تھا لیکن آج سونے کے نرخ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جو اسرائیل کر رہا ہے اب وہ عمل بھارت اپنا رہا ہے: شیری رحمان
سونے کی قیمت کا جائزہ
فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کی سطح پر برقرار ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 3 ہزار 371 ڈالرز فی اونس ہیں۔