حماد اظہر کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ، کزن کو نامزد کردیا

حماد اظہر کا انتخابی فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے اپنی جگہ اپنے کزن کو الیکشن کیلئے نامزد کردیا۔
حماد اظہر کا بیان
ایکس پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے لکھا "میری کوئی خواہش نہیں کہ میں فارم 47 والی ایسی اسمبلی کا حصہ بنوں جو جعلی اراکینِ پارلیمان سے بھری ہوئی ہے۔ پچھلی بار جب میرے 82 سالہ والد نے انتخاب لڑا تو انہیں پولیس نے ہراساں کیا، گرفتار کیا گیا اور میرے گھر پر بار بار حملہ کرکے اسے توڑا گیا۔"
خاندانی صدمہ
حماد اظہر نے کہا "خاندان کا اکلوتا بیٹا اور واحد مرد وارث ہونے کے ناطے میں نہیں چاہتا کہ میری والدہ دوبارہ اس صدمے سے گزریں، اور انہی کی ہدایت پر میں نے اپنے کزن اور والد کے بھتیجے چوہدری ارسلان ظہیر کو اپنے حلقے میں میری جگہ امیدوار نامزد کیا ہے، عمران خان زندہ باد۔"
I have no desire to be a part of form 47 parliament that is full of fake MPs. Also, last time my 82 year old father contested, he was harassed by police, arrested and my home repeatedly smashed. As the only son and sole male heir of the family, I do not want my mother to go… pic.twitter.com/J69WOjbFXS
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 25, 2025