سابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7ارب پتی پلیئرز کی صف میں شامل، مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر

راجر فیڈرر کا نیا سنگ میل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینئریٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
فیڈرر کی آمدنی کی تفصیلات
امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے، فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے، 2020 میں انہوں نے 106.3 ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔
حالیہ سال کے کمانے والے کھلاڑی
رواں برس کے سب سے زیادہ کمانے والے فعال ٹینس پلیئر اسپین کے کارلوس ایلکاراز رہے، انہوں نے 12 ماہ میں 48.3 ملین ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔ خواتین میں امریکی اسٹار کوکو گوف تیسرے نمبر پر رہیں، جنہوں نے گزشتہ سال 37.2 ملین ڈالر کمائے اور دنیا کی سب سے زیادہ آمدن پانے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔