10 سال قید کی سزا، ذرتاج گل کا رد عمل آگیا

زرتاج گل وزیر کا 10 سال قید کی سزا پر رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر کا 10 سال قید کی سزا پر رد عمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بائبل بیلٹ: جہاں دائیں بازو کے مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ ٹرمپ خدا کا بھیجا ہوا ہے
حملہ اور الزامات
ایکس پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا "جب میرے گھر پر حملہ ہوا اور مجھے بغیر دوپٹے کے ننگے پاؤں گھسیٹ کر لے جایا گیا، اس کے باوجود ایف آئی آر الٹا میرے خلاف درج کر دی گئی۔اور اب رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے کے الزام میں، جسے میں نے آج تک دیکھا نہیں، 10 سال کی سزا سنا دی گئی۔"
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری
بے گناہی کا دعویٰ
انہوں نے کہا " فیصل اباد کے جھوٹے کیسز میں جہاں نہ میرے خلاف کوئی گواہی ہے نہ کوئی ثبوت۔ بلکہ میں نے اپنی بے گناہی کے تمام ثبوت اور گواہ پیش کیے پھر بھی مجھے چار کیسز میں 40 سال کی سزا دی گئی۔ میں بے گناہ ہوں، میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ میرا وکیل اللہ تعالی ہے۔ اور اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔"
عدالتی فیصلے کی تفصیلات
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر حملے کا فیصلہ سنا دیا۔ کیس میں 109 ملزمان کا ٹرائل ہوا۔ 34 ملزمان بری جب کہ 75 کو سزا سنائی گئی۔ 16 کو تین سال اور 59 ملزمان کو دس 10 سال کی سزا سنائی گئی، جس میں زرتاج گل بھی شامل ہیں۔