عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی
نیا تعلیمی منصوبہ منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک کی جانب سے پنجاب میں 40 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے لیے نیا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزہ شاہ کو میں نے نہیں گرایا، اسے نظر لگی تھی، گلوکارہ شازیہ منظور
تعلیمی معیار میں بہتری
اس منصوبے کی بدولت پرائمری سطح پر تعلیمی معیار اور سیکھنے کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ عالمی بینک کے مطابق 80 ہزار سکول سے باہر بچے دوبارہ داخل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کے 61 خاندانوں کو فی کیس ایک کروڑ روپے معاوضہ دے دیا گیا، 11 کیسز پر فیصلہ ہونا باقی
اساتذہ کی تربیت
منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اور سکول لیڈرز کو تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر
خصوصی طلبہ کے فوائد
عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ خصوصی بچوں اور نان فارمل سیکٹر کے طلبہ کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔
منصوبے کا مقصد
منصوبے کا مقصد مساوی تعلیم، انسانی سرمایہ میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہے۔








