عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی
نیا تعلیمی منصوبہ منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک کی جانب سے پنجاب میں 40 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے لیے نیا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 38 کروڑ کی منشیات آنتوں میں چھپانے والا ملزم پکڑا گیا
تعلیمی معیار میں بہتری
اس منصوبے کی بدولت پرائمری سطح پر تعلیمی معیار اور سیکھنے کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ عالمی بینک کے مطابق 80 ہزار سکول سے باہر بچے دوبارہ داخل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
اساتذہ کی تربیت
منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اور سکول لیڈرز کو تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے
خصوصی طلبہ کے فوائد
عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ خصوصی بچوں اور نان فارمل سیکٹر کے طلبہ کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔
منصوبے کا مقصد
منصوبے کا مقصد مساوی تعلیم، انسانی سرمایہ میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہے۔








