پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹ سے کیش پیسے نکلوا کر پرائیویٹ کمپنی کو منتقل کیے گئے، رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کا الزام
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ثنا اللہ مستی خیل کی زیر صدارت ہوا، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی بےضابطگیوں، کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز کی عدم ادائیگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد، کپتان عماد بٹ، سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور
الزامات اور تحقیقات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، دوران اجلاس رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے اکاؤنٹ سے کیش نکلوائے گئے اور آصف باجوہ کے رشتہ دار کی کمپنی میں پیسے گئے۔ یہ تمام فائلیں ہمارے پاس موجود ہیں تو اسپورٹس بورڈ کے پاس کیوں نہیں؟ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف رانا مجاہد کی تعیناتی بھی غیر آئینی ہے جو میں ثابت کرسکتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فضائیہ کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت
پاکستان ہاکی کی کامیابیاں
شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان 17 ویں یا 18 ویں نمبر کی ٹیموں سے جیت کر 15 ویں نمبر پر آیا ہے اور ٹاپ ٹین والی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرنے جارہی ہے۔ کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے میرٹ پر کوالیفائی نہیں کیا، ہم نیوزی لینڈ کی خیرات میں چھوڑی ہوئی جگہ پر کھیلنے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جن محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے وہی ہراساں کرتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ
مالی معاملات اور آڈٹ کی ضرورت
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جس نے ہاکی فیڈریشن کا ایک روپیہ بھی کھایا ہے میں وہ واپس لوں گا۔ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ مالی بدعنوانی ہوئی جبکہ دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ مالی بدعنوانی نہیں ہوئی۔ ہاکی فیڈریشن کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب میں 13 تاریخ کو آنے والے جمعے کو نحوست کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے؟
پرو لیگ کی تیاری
رانا مجاہد نے کہا کہ پرو لیگ بہت بڑا ایونٹ ہے، اس میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے کہا کہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 35 کروڑ روپے درکار ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت کرے گی۔ 25 کروڑ وزارت خزانہ دے گی جبکہ 10 کروڑ روپے سپانسر شپ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کا منشیات کے خلاف پہلا گرینڈ آپریشن، غازی ککے میں کارروائی جاری
حکومتی گرانٹس اور مالی صورتحال
سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن، رانا مجاہد نے کہا کہ میں نے 10 سال قومی ہاکی ٹیم کی خدمت کی ہے اور میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی رہا ہوں۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ ہمیں 2 سال قبل تک پاکستان اسپورٹس بورڈ 35 لاکھ ماہانہ دیا کرتا تھا، جو اب نہیں دے رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لیوٹس گارڈن جی ٹی روڈ پر اب تک کا سب سے عالیشان ریسٹورنٹ کھل گیا، لالہ موسیٰ میں یورپ جیسا ماحول
ذیلی کمیٹی کی تشکیل
قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر ذیلی کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی ہے۔ شیخ آفتاب احمد کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں خواجہ اظہار، سیدہ شہلا رضا، یوسف خان، انجم عقیل، رسول بخش خان، سید وسیم قادر، مہرین رزاق بھٹو شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، پاک فوج کے غازیوں کی عیادت کی
قانونی حیثیت پر غور
کمیٹی نے وزارت قانون، اٹارنی جنرل، اور وزارت آئی پی سی سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد کمیٹی کو مالی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔ ذیلی کمیٹی 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
چالوں اور شکایات
چیئرمین کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ اگر دونوں اداروں نے اقدام غیر آئینی قرار دیا تو صدر پی ایچ ایف کو فوراً عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اگر رانا ثنا اللہ شرکت نہیں کرتے تو اجلاس نہیں ہوگا۔








