وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کے ایک ہزار سے زائد لیپ ٹاپ چوری ہونے کا انکشاف
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ریکارڈ سے پتہ چلا 1011 لیپ ٹاپ چوری یا لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں سے 784 لیپ ٹاپ ریکوری کر لئے گئے جبکہ 227 لیپ ٹاپ تاحال لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ سکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں: وزیرِ اعلیٰ کرناٹک
مالی نقصان اور ذمہ داری
دنیا ٹی وی کے مطابق آڈٹ حکام کا کہنا ہے کہ 12 ملین مالیت کا نقصان ہوا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں حکمران جماعت ن لیگ کی مرکزی قیادت کی بیٹھک،نئے چیف الیکشن کمشنر اور اہم آئینی امور پر مشاورت مکمل
ایچ ای سی حکام کی بریفنگ
ایچ ای سی حکام نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی کہ 179 لیپ ٹاپ کے ڈیٹا کا مسئلہ تھا، اب 143 کا رہ گیا ہے، صرف کراچی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ رہ گیا ہے۔
کمیٹی کی ہدایت
کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ ایک مہینے میں لیپ ٹاپ جمع نہیں کراتے تو ان سے ریکوری کی جائے۔








