الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی

امدادی سامان کی روانگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم وبربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ 100 ٹن مزید امدادی سامان سوموار کو لاہور ائیرپورٹ سے مصر کے لئے روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات تشویشناک، دنیا نوٹس لے: پاکستان
امدادی کاروائی میں شرکت
نائب صدر الخدمت ائیر مارشل (ر) ارشد ملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکرٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، اور جنرل سیکرٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمن نے امدادی سامان اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے لئے روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حکام کا منی لانڈرنگ کے بڑے نیٹ ورک پر چھاپہ، ڈھیروں ڈالرز برآمد، پاکستانی نژاد امریکی ماسٹر مائنڈ پر فرد جرم عائد
ریلیف مشن کی اہمیت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے 31 ویں ریلیف کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 4,645 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت اور خوراک، ادویات و طبی سہولیات کی شدید کمی کے پیش نظر یہ ریلیف مشن جاری رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا اور پی ٹی آئی کا مفاد ایک تھا اس لیے نشستیں پی ٹی آئی کو ملنے پر اعتراض نہیں، وکیل فیصل صدیقی کا مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں بیان
مواد کی مانیٹرنگ
انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت کا ریڈ کریسنٹ سے معاہدہ ہے اور ہم ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے سامان کو مسلسل مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔ مصر میں الخدمت کا کیمپ آفس مکمل طور پر فنکشنل ہے۔ یہ امدادی سامان مصر میں پہنچ کر گودام میں بند نہیں ہوگا، بلکہ ریڈ کریسنٹ مصر کے ذریعے فوری طور پر رفاہ بارڈر پہنچے گا اور وہاں سے غزہ کے لئے روانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو ٹیون کے بغیر وہ گلوکارہ نہیں: آئمہ بیگ اور سارہ رضا کا ایک دوسرے سے سامنا، آٹو ٹیون کے استعمال کو ‘باعث شرم’ کیوں قرار دیا؟
وفاقی وزیر کا بیان
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے جس جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ غزہ کے عوام کے لئے ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ غزہ سے آنے والی خبریں اور مناظر دل دہلا دینے والے ہیں اور ہر پاکستانی پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف متاثرین کی عملی مدد کرے بلکہ ان کی آواز دنیا بھر میں بلند کرے۔
فخر اور حمایت
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور این ڈی ایم اے ہر سطح پر ریلیف سامان کی مؤثر مینجمنٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں ایسے ادارے موجود ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہمیں نہ صرف ان کی پذیرائی کرنی چاہیے بلکہ ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرنا چاہیے تاکہ یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔