وزیراعلیٰ کے دورۂ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے:عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا جاپان کے دورے کے حوالے سے مؤقف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاپان کے سرکاری دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی فہرست کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ’’جھوٹ کا پلندہ‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ ’’پاک-جاپان‘‘ سفارتی تعلقات کے ایک نئے اور مثبت دور کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن بدقسمتی سے قومی مفادات پر حملہ آور عناصر اب ان تعلقات کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی بگ باس سے کمائی اپنی موجودہ نیٹ ورتھ سے بھی زیادہ

خواتین کے تاریخی دورے کی اہمیت

ان کا کہنا تھا کہ 25 سال بعد پہلی بار ایک خاتون وزیراعلیٰ نے جاپان کا تاریخی دورہ کیا ہے، جس کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم شرمناک اور ملک دشمنی کی انتہا ہے۔ وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست میں شامل افراد جاپان جانے والے سرکاری وفد کا حصہ نہیں تھے۔ دورے میں شریک صرف وہ افراد جنہیں سرکاری طور پر نامزد کیا گیا تھا، ان کے اخراجات حکومت نے برداشت کیے، باقی تمام افراد نے اپنے تمام اخراجات ذاتی حیثیت میں خود ادا کیے۔

جھوٹ کے خلاف عظمیٰ بخاری کا بیان

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جاپان کے ساتھ شہری ترقی، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی ہنرمندی جیسے شعبوں میں تعاون کے آغاز پر جھوٹ اور پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے، کیونکہ انہیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے پرعزم انداز میں کام کر رہی ہیں۔ مخالفین کو صرف جھوٹ بولنے اور گمراہ کن مہم چلانے کی توفیق ملی ہے، انہیں یہی مبارک ہو۔ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جلنے والوں کا منہ کالا ہی ہوتا رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...