میجر جنرل نور ولی خان ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ مقرر

حکومت کا اہم تقرر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے میجر جنرل نور ولی خان کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز سے اہم ملاقات
وزارتِ داخلہ میں تبدیلیاں
نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وزارتِ داخلہ میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ میجر جنرل نور ولی خان کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل نور ولی خان کی تقرری 3 سال کیلئے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی تبدیلی
دریں اثناء پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ داخلہ سہیل حبیب تاجک کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔