مئی تنازعے میں سات طیارے گرے، ٹرمپ

ٹرمپ کی تصدیق
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مئی تنازعے میں سات طیارے گرے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی: عطاءتارڑ
اوول آفس میں گفتگو
اوول آفس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت تنازعے کے دوران سات طیارے گرے۔ یہ تنازعہ تیزی سے بڑھا اور نیوکلیئر جنگ کی طرف جا رہا تھا لیکن انہوں نے مداخلت کی اور کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں لڑائی بند نہیں کی تو وہ دونوں ملکوں سے تجارت بند کردیں گے۔
پاکستان کا موقف
واضح رہے کہ کچھ روز قبل صدر ٹرمپ نے چھ طیارے گرنے کی بات کی تھی۔ اس سے قبل ایک اور بیان میں انہوں نے پانچ طیاروں کا کہا تھا لیکن اب انہوں نے سات طیاروں کی بات کی ہے جو پاکستان کے آفیشل موقف کے قریب ترین ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مئی تنازعے میں اس نے بھارت کے چھ طیارے اور ایک ڈرون طیارہ گرایا تھا۔