خورشید شاہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
خورشید شاہ کی طبعیت خراب
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی طبعیت ناساز ہو گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی، سرکلر جاری
ہسپتال کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کو طبعیت ناساز ہونے پر سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
علاج کی صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فرخ شاہ کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، خورشید شاہ کو 24 گھنٹے کیلئے نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی عیادت
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خورشید شاہ کی عیادت کی ہے۔








