مودی سرکار صدرٹرمپ کی بے رخی سے پریشان، تعلقات میں بہتری کے لیے امریکی لابنگ فرم کی خدمات لے لیں، ماہانہ کتنے ہزار ڈالر دیئے جائیں گے؟ جانیے

بھارت کی مودی سرکار اور امریکہ کے تعلقات
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بھارت کی مودی سرکار امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بے رخی سے پریشان ہے، اور تعلقات میں بہتری کے لئے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ان خدمات کے عوض ماہانہ کتنے ہزار ڈالر دیئے جائیں گے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ؛ عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ
لابنگ فرم کی خدمات
’’جیو نیوز‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی بلوم برگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ سے ناخوشگوار تعلقات اور 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
سفارتخانہ کا معاہدہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود بھارتی سفارتخانے نے ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعلقات رکھنے والی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں جو ماضی میں بھی امریکہ کی طرف سے نشانہ بنائے جانے والے غیر ملکی اداروں کیلیے لابنگ کرتی رہی ہے۔ بھارتی سفارتخانے نے اس حوالے سے 18 اگست کو ایک معاہدہ کیا جس کے تحت حکومتی تعلقات، میڈیا تعلقات اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے بدلے بھارتی سفارتخانہ لابنگ فرم Mercury Public Affairs LLC کو ماہانہ 75 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کرے گا۔
تعلقات میں سرد مہری
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے۔