ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
پولی وائیرس کے نئے کیسز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اکبر بادشاہ کی عدالت نہیں، ہم جو درخواست دیتے ہیں آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں، وکیل علی امین گنڈاپور کا جج سے مکالمہ
بچوں میں وائرس کی تصدیق
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں ٹانک اور شمالی وزیرستان کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی نرخ میں اضافے کی درخواست دے دی
پولیومہم کی اہمیت
واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین کے وزیر داخلہ کی پاکستان آمد
خطرناک قسم کا انکشاف
اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی، جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
قومی انسداد پولیو مہم
این ای او سی کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، جس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔








