ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
پولی وائیرس کے نئے کیسز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں محمد رضوان اور کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، کیا ہوا تھا؟ جانئے
بچوں میں وائرس کی تصدیق
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں ٹانک اور شمالی وزیرستان کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: موسمی عذاب کا اندازہ یوں لگالیں کہ انگریز فوجی ہی صحرائی علاقے سے گزرتے تو مسلسل پسینے کے اخراج سے بے ہوش ہو جاتے بعض ہلاک ہو جاتے۔
پولیومہم کی اہمیت
واضح رہے ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا
خطرناک قسم کا انکشاف
اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی، جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
قومی انسداد پولیو مہم
این ای او سی کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، جس دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔








