کراچی میں بھابھی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا دیور گرفتار، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی میں ایک خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا: محسن نقوی
خواتین کے ساتھ زیادتی اور قتل
پولیس کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر ٹھہر جاتا ہے …
تازہ ترین معلومات
پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کے علاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے 30 سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر، وزیراعظم کی بلوچستان میں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
مقدمہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ بھائی محمد اسحاق کی مدعیت میں ملیرکینٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ مقتولہ کے سسرالیوں دیور اسحاق، ساس اللہ رکھی، دیورانی کوثر، رشید اور اس کے چھوٹے بھائی عادل کے خلاف درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بوریوالا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا اسسٹنٹ پروفیسر گرفتار
واقعے کی گواہی
مدعی مقدمہ مقتولہ کے بھائی اسحاق ولد ہدایت اللہ کے مطابق 24 اگست کو بہن اپنے 5 بچوں اور ساس کے ہمراہ ہمارے گھر تقریب میں آئی ہوئی تھی۔ تقریب میں شرکت کے بعد بہن اپنے بچوں اور ساس کے ہمراہ واپس اپنے شوہر کے گھر چلی گئی تھی اور پیر کو مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ بہن نے خود کشی کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہے: اعظم نذیر تارڑ
واقعے کی تحقیقات
اطلاع پر بہن کے گھر پہنچا تو کمرے میں چارپائی پر اس کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ بہن کے گلے میں پھندے کے نشانات واضح تھے۔ ناک اور ماتھے پر زخم کے نشانات بھی تھے اور اس کے سسرال والے اس کی قبر اور تدفین کی تیاری کر رہے تھے، جس پر میں نے شور شرابہ کیا اور مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار
پولیس کارروائی
پولیس کے آنے پر بہن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کردی۔ میرا دعویٰ ہے کہ میری بہن کو اس کے سسرالوں نے ذاتی رنجش کے باعث تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔
گرفتاری اور اعتراف جرم
ملیر کینٹ پولیس نے مقتولہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے الزام میں اس کے دیور اسحاق کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسحاق نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔








