کراچی میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو مرغا بنا دیا؛ کھلے عام لوٹ مار، شہریوں پر تشدد
شہر قائد میں ڈاکوؤں کی بے خوفی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک علاقے میں کھلے عام لوٹ مار کی اور شہریوں پر بدترین تشدد کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب کے دوران دولہا سردی لگنے سے بے ہوش، ہوش میں آیا تو دلہن نے کیا کیا؟ حیران کن واقعہ
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصدیق
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو روکا۔ پیچھے بیٹھا نوجوان موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ملزمان نے آگے بیٹھے نوجوان علی حسین سے موبائل فون، رقم اور موٹر سائیکل چھین لی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شہری کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینکنے والا اشتہاری گرفتار
تشدد کا نشانہ
واردات کے دوران ڈاکوؤں نے متاثرہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی مرغا بھی بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار
دیگر متاثرین
فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے علاقے میں 3 سے 4 دیگر موٹر سائیکل سوار شہریوں کو بھی لوٹا، تشدد کیا اور پان کی ایک دکان پر بھی لوٹ مار کی۔ شہریوں کے مطابق واردات کے بعد ملزمان میں سے 3 آلٹو کار جب کہ ایک موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
پولیس کی ناکامی
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریباً آدھے گھنٹے تک مدد 15 پر کال کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ بعد ازاں تھانہ رضویہ جاکر شکایت درج کرائی گئی لیکن وہاں بھی عملے نے کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی قدم اٹھایا۔








