لڑکیوں کو انگلی دکھانے والے نوجوان کی وہی انگلی ٹوٹ گئی، ویڈیو بیان وائرل

نوجوان کی گندی حرکت کا عبرتناک انجام
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سڑک پر چلتے ہوئے لڑکیوں کو دیکھ کر انگلی دکھانے والے نوجوان کی وہی انگلی ٹوٹ گئی جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان وائرل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب ایئرپورٹ پر ہی دستیاب ہوں گے
واقعات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ راہ چلتی لڑکیوں کو دیکھ کر گندے اشارے کرتا تھا۔ تاہم سی سی ڈی نے اس کے خلاف ایکشن لیا اور اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس وین سے فرار کا کیس:86 پی ٹی آئی کارکنان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور
نوجوان کا ویڈیو بیان
نوجوان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "میرا نام وحید ہے، میں ملتان کا رہائشی ہوں۔ میں لڑکیوں کو سڑک پر چلتے ہوئے گندے اشارے کرتا تھا جس کی وجہ سے سی سی ڈٰی نے میرے گھر چھاپہ مارا۔ میں موٹر سائیکل پر بھاگنے لگا تو موٹر سائیکل سے گر گیا، جس کی وجہ سے میری وہی انگلی ٹوٹی جس سے میں گندے اشارے کرتا تھا۔ میں لوگوں کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ ایسے کام نہ کریں، میں سی سی ڈی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بلا کر اچھے سے سمجھایا۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
ملتان: لڑکیوں کو انگلی سے گندے اشارے کرنے والا شخص اپنے ہی دوستوں کا فائر لگنے سے وہی والی انگلی تڑوا بیٹھا جس سے اشارے کرتا تھا۔ اب ہر وقت سر پر ٹوپی بھی پہننے لگا ہے- ????
اب بتائیں زندہ باد کس کو کہنا ہے؟؟ pic.twitter.com/ySEl2dTEAN— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) August 26, 2025