تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ممکن ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت ہو جائے گی، تجزیہ کار انور رضا

معاشرتی سیاست کی تازہ خبر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار انور رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ آپ آنے والے دنوں میں دیکھ سکتے ہیں کہ ممکن ہے بشریٰ بی بی کی ضمانت ہو جائے اور وہ جیل سے باہر آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو حکومت سے نالاں کیوں ہیں۔۔۔؟ وجوہات سامنے آ گئیں

ٹی وی شو کی گفتگو

نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کی اینکرپرسن زریاب عرفان نے انور رضا سے کہا کہ "آپ تو بڑے چھپے رستم نکلے ہیں، بڑی بڑی خبریں لے کر بیٹھے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

تجزیہ کار کی تنقید

اس پر تجزیہ کار رضی دادا نے پوچھا: "اتنی اچھی خبر آپ نے چھپا کر کیوں رکھی ہوئی تھی؟"

یہ بھی پڑھیں: ریئلمی جی ٹی 7 پیرس میں لانچ ہوگیا، پاکستان میں کب آرہا ہے دیکھیے۔۔۔ ڈیلی پاکستان کی ایکسکلوسو کوریج

قہقہوں کی گونج

سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایثار رانا نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ "انور رضا ہمارے شو کے حسن ایوب ہیں"، جس پر پروگرام میں قہقھے گونج اٹھے۔

انور رضا نے جواب دیتے ہوئے کہا: "رانا صاحب آپ زیادتی کر رہے ہیں، حسن نہیں ملائیں، رضی صاحب سے ملالیں میں یہ قبول کر لوں گا۔"

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 7 دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد ڈسچارج ہو گئے

سیاسی افق کے اشارے

تجزیہ کار انور رضا نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پچھلے شو میں، میں نے کہا تھا کہ آپ کو آنے والے دنوں میں کچھ چیزیں بہتری کی طرف دکھائی دیں گی، آپ دیکھیں کہ پرو اسٹیبلشمنٹ لوگ ہیں، ان کی سزائیں مختلف کیسز میں برقرار ہیں، انہیں بری کیا جا رہا ہے۔"

سزاؤں کا تجزیہ

انہوں نے مزید کہا کہ "جو ہارڈ لائنر تھے، ان کی مختلف کیسز میں 10، 10 سال کی سزائیں برقرار ہیں۔ اوور دی نائٹ جمہوریت میں چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں، آہستہ آہستہ چیزیں آگے بڑھتی ہیں۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...