بانی پی ٹی آئی کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں
کتابوں کی اڈیالہ جیل پہنچانے کی خبر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطالعہ کےلیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی تشدد: ہمیں خاموش تماشائی نہیں، متاثرین کی آواز بننا چاہیے، کامران ٹیسوری
کتابیں وکیل کے ذریعے وصول کی گئیں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عمران خان کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالیہ جیل پہنچائی گئیں جنہیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جیل انتظامیہ نے وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا کلچر اب یتیم نہیں رہا، سنبھالنے والے آگئے ہیں: عظمٰی بخاری
توشہ خانہ کیس کی سماعت
دوسری جانب عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا فیصلہ
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ جن وکلاء کے وکالت نامے جمع ہیں سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو آنے کی اجازت دیں اور جیل کے باہر جو فیملی ممبرز موجود ہوں ان کو بھی سماعت میں آنے کی اجازت دیں۔








