صورتحال ٹف ہے ، کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے:بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا استعفے کے معاملے پر اظہارِ خیال

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ لوگ فلمیں نہ چلائیں، پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینا سنجیدہ ایشو ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے استعفے کے بارے میں سنا ہے لیکن ان کا بیان نہیں پڑھا۔ سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے، کوئی لیڈر پبلک میں کمنٹس نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی سے متعلق بل کو مذہب سے متصادم قرار دینا بچوں کے حقوق کی نفی ہے: انسانی حقوق کمیشن

میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت کسی لیڈر کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے پارٹی کے اندر سے کوئی نہ کوئی چیز باہر آتی ہے جس سے تنازع کھڑا ہوتا ہے۔ پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ اختلافات ہیں۔ بانی کی بھی واضح ہدایات ہیں کہ کوئی پارٹی لیڈر پبلک میں اپنا استعفیٰ پیش نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزا کالعدم

ملاقات کی ممانعت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی سے ملنے آیا تھا، لیکن پولیس نے روک دیا ہے۔ ملاقاتوں سے روکنا مناسب بات نہیں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ مفاہمت ہونی چاہیے۔ ناجائز سزاؤں، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے دوریاں بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک کی مثال ہم سب کے سامنے ہے، بروقت اور سخت سزا انکی ترقی کا راز ہے، بات سمجھ کی ہے کوئی جتنی جلدی سمجھ جائے اتنا ہی بہتر ہے

انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

سیاسی کمیٹی نے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ اگر کیا ہے تو میں اس میٹنگ میں نہیں تھا۔ بانی کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو بانی کی بات ہی حتمی ہوگی۔ ضمنی انتخابات میں جانے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے۔

سیلاب کی تباہی

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے بونیر میں تھا۔ سیلاب کی تباہ کاریاں اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔ کے پی میں 10 ضلعے متاثر ہوئے ہیں۔ وفاق نے صرف 200 ٹینٹ، 5 جنریٹر اور 5 ڈی واٹرنگ پمپ دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی امداد بہت کم ہے، حکومت کو دل کھول کے مدد کرنی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...