چین سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ

چین سے جدید الیکٹرک بسوں کی روانگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پاکستان کےلیے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں روانہ کردی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصدیق کی کہ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کےلیے روانہ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے
پنجاب میں بسوں کی سہولت
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کےلیے مزید 100 الیکٹرک بسیں چند ہی ہفتوں میں پہنچ جائیں گی جبکہ دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں چل رہی ہوں گی۔
بسوں کے کرائے اور خصوصیات
جدید ترین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، ان بسوں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی ہوگا۔