ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی امریکی ٹیرف کل سے نافذ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

امریکا میں بھارتی مصنوعات پر اضافی ٹیرف
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں ہوم لینڈ سکیورٹی نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، بھارت پر عائد مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ ٹیرف 27 اگست کو بھارتی مقامی وقت دوپہر بارہ بج کر ایک منٹ سے لاگو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ویمنز ایشیا کپ: نیپال نے بھی پاکستان کو ہرا دیا
نئے ٹیرف کی تفصیلات
نوٹس کے مطابق، یہ نیا ٹیکس ان تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ تاریخ اور وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں کھپت کے لیے رجسٹر ہوں گی یا گودام سے باہر نکالی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ایران پر حملے پر مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آگیا
روس کے خلاف اقدام
امریکا کے نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اقدام یوکرین پر روسی حملوں میں بھارت کی بالواسطہ حمایت کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی سفارتکار رچرڈ باؤچر انتقال کر گئے
بھارت کی وزارتِ تجارت کا ردعمل
دوسری جانب، بھارتی وزاتِ تجارت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو امریکی ٹیرف میں کسی فوری ریلیف یا تاخیر کی کوئی امید نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کو اچانک منسوخ کر دیا تھا۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم سمجھے جا رہے تھے۔
تعاون کی کوششیں
واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں۔ اور اربوں ڈالر کے معاہدے بھی طے پائے تھے۔