انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت (295 سی) کا مقدمہ درج
مقدمہ درج ہونے کی تفصیلات
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
مقدمے کی بنیاد
انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھانہ سٹی جہلم میں شہری حمیر علی قادری کی مدعیت میں 295 سی اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمے کی درخواست ان کا ایک متنازعہ کلپ وائرل ہونے کے بعد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے سیاست چھوڑنے کی تیاری کریں، ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا: طلال چودھری
علماء کا ردعمل
واضح رہے کہ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد علماء کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ گزشتہ روز علماء نے جہلم کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر نے علی مرزا کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر جاری کیا۔
گرفتاری
بعد ازاں انہیں رات کو گرفتار کرلیا گیا۔








