کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد

پلاسٹک بیگز پر پابندی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا اجلاس ہوا۔ صفائی ستھرائی و خوبصورتی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اور اس دوران بتایا گیا کہ کوئٹہ کے 84 وارڈز سے روزانہ ایک ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے۔ اب تک شہر سے 2 لاکھ 81 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، جب کہ شہر کے 18 نالوں کی صفائی مکمل کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا عزم

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صفا کوئٹہ اینٹی گریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے ماحول کو محفوظ اور شہر کو صاف بنانے میں مدد ملے گی، تاہم حکومت کے اقدامات کی کامیابی عوامی تعاون سے مشروط ہے۔ پلاسٹک بیگز کے متبادل ماحول دوست تھیلے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ماحولیاتی بہتری کا ماڈل شہر بنے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...