واپس بھیجنے سے روکا جائے، پاکستانیوں سے شادی کرنے والی 3 افغان خواتین عدالت پہنچ گئیں۔

افغان خواتین کا پاکستانی عدالت میں کیس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ 3 افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یومِ ماحولیات 2025 کے موقع پر پیغام

عدالت میں سماعت

جسٹس انعام امین منہاس نے 3 افغان خواتین کی درخواستوں پر سماعت کی، جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا خوشاب روڈ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بچوں کی پاکستانی شہریت

درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے ب فارم بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

کیس کی پیشرفت

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس چیف جسٹس کی عدالت میں پہلے سے زیر سماعت ہے، یہ کیس بھی وہیں بھیج دیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...