مریم نواز پاکستان واپس پہنچ گئیں

مریم نواز کی وطن واپسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز پاکستان واپس پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بھارتی معروف صحافی کو حامد میر کا کرارا جواب
تھائی لینڈ سے واپسی
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق مریم نواز وفد کے ہمراہ آج شام تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اسلام آباد پہنچیں۔ وہ جاپان سے تھائی لینڈ پہنچی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: القوز گراؤنڈ دبئی میں گرینڈ ہیلتھ فیسٹیول 2025 کا انعقاد، ڈاکٹر فیصل اکرام کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کو قونصل جنرل کا خراج تحسین
مری میں قیام اور اجلاس کی تیاری
وطن واپسی پر مریم نواز اسلام آباد سے شانگلہ گلی روانہ ہوگئیں۔ وہ آج رات مری میں قیام کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کل اہم بیٹھک بلائی ہے۔ مریم نواز کل صدر ن لیگ میاں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوں گی۔
صوبائی وزرا کی واپسی
دوسری جانب وزیراعلی کے ہمراہ آنے والے صوبائی وزرا اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔