شکر گڑھ میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

نارووال میں سیلاب کا خطرہ

شکر گڑھ میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی

پھنسی ہوئی افراد کی مدد کی اپیل

شکر گڑھ کے علاقے دجر میاں جھنڈا میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ متاثرین نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دریائے راوی کنارے ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے ہیں، پانی کی لہریں ان کو چھو رہی ہیں۔ 2 گھنٹے سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن مدد کو کوئی نہیں پہنچ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اعلانات غیر مناسب ، ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: وزیر خارجہ

ریلیف کیمپ کی صورت حال

دوسری جانب ایم پی اے احمد اقبال لہڑی ریلیف کیمپ میں موجود ہیں۔ ایم پی اے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ کیمپ کے گرد سیلابی پانی سے سینکڑوں افراد محصور ہیں، ریسکیو 1122 ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار ریمبو نے اپنی ساس نشو بیگم سے اختلافات کا اعتراف کرلیا

تحصیل ظفروال کی تباہی

سیلابی پانی نے تحصیل ظفروال کو شدید متاثر کیا ہے، پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔

بارشوں کے اثرات

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر بارش برس گئی جس کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں، کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ ادھر نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور چہور کے مقام پر شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...