پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین، فوج کو طلب کر لیا گیا
پنجاب حکومت کی اہم اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے دریاوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ اور سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کی امداد کیلئے فوج طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے عمران خان کے مستقبل کے بارے پریشان کن پیشگوئی کر دی
فوج کی طلب کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے فوج طلب کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر، ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
فوج کی فوری تعیناتی
محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب کے 7 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ بروقت فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی امداد اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 7 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے
ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں
لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ اور سرگودھا میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے لئے فوج کو طلب کیا جا رہا ہے۔ ان 7 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہو گی۔ سیلابی علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے.
حکومت پنجاب کی نگرانی
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7 مانیٹر کر رہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات بروقت اٹھائے جا رہے ہیں۔








