منشیات سمگلنگ کیس؛ سپریم کورٹ کا ملزم کو ضمانت دینے سے انکار

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محنت کش ہمارے ہیرو، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: سی ای او لیسکو کا یوم مئی پر تقریب سے خطاب
سماعت کا عمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے انڈیا میں 36 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا، بینگلور ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے فتح کر لیا
ملزم کی صورتحال
وکیل اے این ایف نے کہاکہ ملزم سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد ہوا، ملزم کے ساتھ پنجاب پولیس کا اہلکار بھی ملوث ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ منشیات سمگلنگ کیلئے آج کل ڈرون کا استعمال ہوتا ہے، پاکستان سے منشیات ڈرون کے ذریعے انڈیا کی سرحد میں گرائی جاتی ہے۔ منشیات سمگلنگ میں بااثر لوگ ملوث ہیں، اگر ملزم کو ضمانت دے دیں تو وہ مفرور ہو جائے گا۔
عدالتی رائے
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ڈرون سے منشیات سمگلنگ کے واقعات زیادہ رپورٹ نہیں ہو رہے، ملزم سزا سے خوفزدہ ہو کر ضمانت چاہتا ہے۔ وکیل ملزم نے کہا کہ سزا ہوئی تو عدالت آ جائیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ سے کارروائی مکمل کروائیں۔