کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل

دریائے راوی میں حفاظتی بند ٹوٹنے کا واقعہ
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا، پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نارووال شکرگڑھ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
بھارتی آبی جارحیت کے اثرات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بھارتی آبی جارحیت سے شکرگڑھ میں کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں دو لاکھ 50 ہزار کیوسک سے زائد ریلہ گزر رہا ہے، جس سے بھیکو چک کے قریب حفاظتی بند میں شگاف پڑگیا۔ بھیکو چک، نوشہرہ، نوگزہ کرتار پور مین شاہراہ منڈی خیل، بھجنہ زیر آب آگئی، جس سے نارووال شکرگڑھ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
بارشوں کے اثرات
بارشوں کے باعث دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 لاکھ 69 ہزار ہے، اخراج 7 لاکھ 62 ہزار کیوسک ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاو 7 لاکھ 5 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی میں جسڑ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72 ہزار کیوسک ہے۔
پانی کے بہاؤ کی تفصیلات
بلوکی ہیڈورکس پر پانی کی آمد 79 ہزار، اخراج 67 ہزار کیوسک ہے۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ کیوسک ہے۔
گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور مکمل ڈوب گیا pic.twitter.com/Iormpllu6l
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) August 27, 2025